بابر اعظم جنسی ہراسانی کیس؛ جج کرکٹر کے وکیل سے ناراض

لاہور ہائیکورٹ نے سابق کپتان بابر اعظم کے وکیل کے خلاف ہراسانی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر کرکٹر کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خاتون اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔عدالت نے بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے بابر اعظم کے وکیل سے پوچھا کہ یہ 2021 کی درخواست ہے، آپ جب بھی کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کرتے ہیں، بابر کے وکیل کے ساتھی نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر حارث عظمت دستیاب نہیں، اس لیے کیس ملتوی کیا جائے۔دوسری جانب خاتون درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ زنا کا کیس ہے، کرکٹر بابر اعظم شادی کا وعدہ کرکے زیادتی کر رہے ہیں اور بابر اعظم نے خاتون کو 12 لاکھ روپے بھی دیے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بابر اعظم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish