ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا اور 2 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں 1990 کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں پہلا ٹیسٹ جیتا ہے۔کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 15 رنز پر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔