پاکستان کا پہلی اننگز کا مایوس کُن آغاز، ٹیم 154 رنز پر ڈھیر

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا، کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز بھی مایوس کُن انداز میں کیا، کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریراہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹے تاہم پانچویں وکٹ کیلئے سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور گڈاکیش موتی نے 2، 2 جبکہ جومل واریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish