ہمارا جھگڑا پاک فوج سے نہیں:شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارا جھگڑا پاک فوج سے نہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے،فوج اور ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانایہ عمران خان بھی نہیں چاہتا تھاکچھ لوگوں کی دکانداری ہی اس پر چل رہی ہے، میرے خلاف مہم چلانے میں میرے اپنے مہربانوں کا کردار ہے۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو ٹی وی انٹرویو میں بیان دیا اس کے سیاق واسباق سے ہٹ کر دیکھا گیا، میں نے بیان دیا تھا کہ عمران خان نے شیرانی گروپ کے ساتھ اتحاد فائنل کرکے ٹکٹیں بھی طے ہوچکی تھیں، میں اس تین رکنی کمیٹی کا حصہ تھا، میں شیرانی کی پارٹی کو جوائن نہ کرنا غلطی قراردیا تھا، اس کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی پارٹی کا بیان بھی تھا، لیکن کہا جارہا ہے کہ میں یہ بیان دیا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن نہیں کرنا چاہیئے تھا، جبکہ اس کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں تھا، شیرانی کی جماعت سے متعلق دھمکیاں ملی تھیں، کہ اس کوجوائن نہ کیا جائے، لیکن ہم نے بتانا تھا کہ ہم اس جماعت کو مسلکی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنی سیٹیں بچانے کیلئے جوائن کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish