راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شامل ہیں، 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی اور 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔