November 21, 2024

سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 میں دوبارہ انتخابات کا حکم

0

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمرد خان کامیاب ہوئے، زمرد خان کی کامیابی کو جے یو آئی ف کے ملک نواز اور پشتونخوا عوامی پارٹی کے میر واعظ اچکزئی نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا ، جس پر الیکشن کمیشن نے 6 پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کا حکم دیا جس کو زمرد خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish