وزیراعظم شہباز شریف نے چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی، امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے آئندہ چند دنوں میں پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی آئے گی، بجلی سستی ہونے سے ملکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، آج شرح سود میں مزید کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں، حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کام جاری ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا گڑھ تھا جسے بند کردیا، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے ڈاؤن سائزنگ، رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے، اضافی بوجھ کم کرنے کیلئے کئی سرکاری ادارے بند کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے آئندہ چند دنوں میں پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، کاروبار دوست پالیسیوں میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔