سنچورین ٹیسٹ، پروٹیز 301 رنز پر ڈھیر، پاکستان کیخلاف 90 رنز کی برتری

سنچورین: پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کو گرین شرٹس پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔جنوبی افریقا کی دوسرے روز کھیل کے بعد پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا باوما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقی اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز ار کاگیسو ربادا 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ٹرسٹن اسٹبس نے 9اور ریان رکیلٹن نے 8رنز بنائے ٹونی ڈی زور زی اور مارکو جانسن نے 2،2رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 ، عامر جمال نے 2 جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish