سول نافرمانی کی تحریک،بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے: گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نا فرمانی کی تحریک کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں ’’نجی ٹی وی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مجھے کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، کلیئرنس مانگنے والوں کی کلیئرنس ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عدالت جاؤں گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی سے متعلق بانی پی ٹی آئی آج بتائیں گے، عمران خان جو بھی ہدایات دیں گے ویسا ہی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish