کشتی حادثے کے حوالے سے خراب کارکردگی، ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی، یونان کشتی حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا تھا، دیگر اہم انکوائریز کو بروقت مکمل نہ کرنے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی ایف آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے افسران کی شارٹ لسٹنگ شروع کر دی ہے، نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے سلمان چودھری، ڈاکٹر عثمان انور اور راجہ رفعت مختار کے نام زیر غور ہیں۔نئے ڈی جی ایف آئی اے کیلئے وزارت داخلہ سمری کابینہ کو ارسال کرے گی۔دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ذوالفقار حمید آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی جی کے پی کو اس لئے عہدے سے ہٹایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish