عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ بھیجنے کی استدعا پھر مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی۔عدالت عالیہ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا مسترد کی، عدالت نے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بنچ سے الگ ہونا ہو۔عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish