اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، آئینی کمیٹی نے ہی ہم سے منتقل ہونے والا کیس اپنے پاس لگایا۔جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کیلئے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بنچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نے کہا چار رکنی بنچ بھی کافی ہوگا، جب بنچ بنا تواس میں چھ ججز شامل تھے۔