چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت دی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، بانی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔