پشاور: لوئر کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے بعد امن معاہدے کے تحت 75 ٹرکوں پر مشتمل ٹل سے پاراچنار روانہ کئے جانے والے قافلے کو روک دیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے، چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں، فائرنگ شرپسندوں کی جانب سے کی گئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔