پشاور: کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد کے بعد راستوں کی بندش ختم ہوگئی اور معمولات زندگی بحال ہونے لگے، پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لے کر ٹل سے پاراچنار روانہ ہوگیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف پہلے قافلے کو رخصت کرنے کیلئے کوہاٹ پہنچے اور قافلہ کرم کے بارڈر ایریا چھپری کیلئے روانہ کیا۔کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ ٹل سے پاراچنار کے لئے روانہ ہوا، امدادی سامان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش شامل ہیں، گاڑیوں کو حفاظتی حصار میں پارا چنار لایا جا رہا ہے۔