کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کےآخری دن کاروبارکامثبت آغاز ہوا جبکہ امریکی ڈالر بھی سستا ہو گیا۔سال 2024 کے آخری دن اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔خیال رہے سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دن بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور 100 انڈیکس میں 3907 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔