اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ عادل بازئی کو آزاد امیدوار تصور کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 262 کوئٹہ سے عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق عادل بازی کو مسلم لیگ (ن) کی بجائے آزاد امیدوار تصور کیا جائے۔