اٹھارہ سال کی عمر مکمل ہونے پر شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار

اسلام آباد:نادرانے ہر شہری کےلئے 18سال کی عمر مکمل ہونے پر قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا آرڈیننس 2000ءکے سیکشن 9(1)کے تحت 18سال کی عمر کے بعد 90دن کے اندر اندر شناختی کارڈ کےلئے درخواست دینا لازمی ہوگا۔بروقت درخواست نہ دینے کی صورت میں نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30(e)کے مطابق 6ماہ تک قید بامشقت یا 50ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish