پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی پر سوشل میڈیا پر تنقید مہنگی پڑ گئی ، پی ٹی آئی قیادت نے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کو پارٹی سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ سلمان احمد کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔بیرسٹر گوہر کی جانب سے سلمان احمد کوکسی بھی جگہ پارٹی وابستگی ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سلمان احمد کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سلمان احمد مسلسل پارٹی میں تقسیم اور گروپ بندی کر رہے تھے ، اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری پوسٹیں اور اشتعال انگیزی کا کام کر رہے تھے ۔