اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کی گائیڈ لائنز بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے، مائنس عمران مذاکرات نہیں ہوں گے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ کے اندر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جو بھی پیشرفت ہوگی آج شام کو پتا لگ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں ہے، اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نا کرنے چاہے تو ان کی مرضی ہے۔