چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ رواں ایونٹ میں سب سے کم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر چکا ہے۔قبل ازیں، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر 25، بین ڈکٹ 24، کپتان بٹلر 21، ہیری بروک 19 اور اوورٹن 11 رنز بناسکے۔انگلش ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگی اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، جبکہ کیشو مہاراج 2، نگیڈی اور ربادا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن
