اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔اروشی کی دبئی میں میچ کے دوران موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ سے جوڑتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ اس مرتبہ بھی نسیم شاہ کی دیوانگی میں ہی دبئی پہنچیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish