چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان اور لیجنڈ وسیم اکرم قومی اسکواڈ سلیکشن کی حمایت میں سامنے آگئے۔وسیم اکرم نے ٹیم کے انتخاب میں جانبداری کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ذاتی حوالوں کی بنیاد پر انتخاب کے دعوے درست نہیں ہیں۔سابق کپتان نے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں ایمانداری سے جواب دوں تو ہماری ثقافت میں ہم کہتے ہیں کہ یہ ہمارے بچے ہیں، ان پر تنقید نہ کریں لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اگر کوئی ان سے بہتر ہوتا تو اسے منتخب کرلیا جاتا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لوگ پرچی پرچی (پسندیدگی پر مبنی انتخاب) کے نعرے بلند کرتے ہیں لیکن اس سطح پر پرچیاں کام نہیں کرتیں۔
قومی ٹیم کی سلیکشن میں’پرچی’ کی باتوں پر وسیم اکرم میدان میں آگئے
