بھارتی کرکٹرز کو ’ایک شرط‘ کیساتھ اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو اہلیہ اور اہلِ خانہ کو غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہ رکھنے کی پالیسی پر معمولی سا یو ٹرن لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک شرط کے ساتھ اپنی بیویوں اور اہلِ خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لے جائے گا۔بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد بنائی تھی۔اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو اہلیہ اور اہلِ خانہ کو غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہ رکھنے کی پالیسی پر ایک شرط کے ساتھ معمولی سا یو ٹرن لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کی بیویوں اور اہلِ خانہ کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں ساتھ جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن اس کے لیے ایک سخت شرط رکھی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کے افراد کو صرف ایک میچ کے لیے ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اس حوالے سے کھلاڑیوں کو آپس میں مشورہ کر کے بورڈ کو بتانے کا آپشن دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہر کھلاڑی کو ایک میچ کے لیے فیملی ممبرز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بھارتی کرکٹرز کس میچ کے لیے اہلِ خانہ کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish