تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے

تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سردار ایاز صادق سے رابطے میں تھے تاہم اب ایاز صادق سے بیک ڈور رابطے بھی ختم کردیئے گئے۔دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی بحالی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ رکھا تھا جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکرات سے علیحدگی کے باوجود ایازصادق نے حکومتی کمیٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، حکومت مذاکرات پر بیان بازی کرنا چاہتی ہے تواس کی مرضی ہے ۔سینیٹر علی ظفر کا کہناتھا کہ ہم نے حکومت سے کچھ مانگا نہیں ہے، حکومت مطالبات تحریری طور پر تسلیم کرلے تو معاملہ واپس بانی تک لے جا سکتے ہیں، عمران خان سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں۔اس سے قبل رجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے مذاکرات کی دعوت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی بلکہ صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باضابط دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انہیں خود درخواست کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish