حکومت کے مذاکرات میں پہل نہ کرنے کے فیصلہ پرپی ٹی آئی کا رد عمل آگیا

حکومت کے مذاکرات میں پہل نہ کرنے کے فیصلہ پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے سینئررہنماسینیٹر علی ظفر نےنجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو میں کہا اگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو پھر ہمیں بھی نہیں،خرابیوں پر نصیحت کے لیےکھلا خط لکھنا سابق وزیراعظم کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نصیحت دےرہےہیں کہ ان خرابیوں کودرست کریں،بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ وہ کھلا خط لکھنےکا اپنا حق استعمال کرتےرہیں گے،کھلےخط کےجواب کی امید اورتوقع نہیں ہوتی،پہلےہی کہہ چکے مذکرات منظورنہیں،حکومت سے مذاکرات ختم ہوچکےہیں، اب اگرحکومت مذاکرات پربیان بازی کرنا چاہتی ہےتو اسکی مرضی ہے،۔مزیدکہا کہ ہم نےحکومت سےکچھ بھی نہیں مانگا،مطالبات تحریری طورپرتسلیم کرلیتی تومعاملہ واپس بانی تک لےجاسکتےہیں،بانی سے پوچھ سکتے ہیں کہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں یا نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish