راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی شکایت عمران خان نے سن کر بھی اَن سُنی کردی۔ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے جھگڑے میں زمین پر گرنے سے ہاتھ پر ہونے والا زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھایا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکایت سننے کے بعد کہا اوہو! وہ انسانی حقوق کی پٹیشن کا کیا کیا ہے۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے شعیب شاہین کی شکایت کو سنی ان سنی کردی۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان لڑائی ہوئی، جس میں فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ نیچے گر گئے اور انہیں زخم بھی آیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی بکیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں میں لڑائی؛ عمران خان نے شکایت سن کرکیاکہا؟
