عرفی جاوید نے منگنی کرلی؟ وائرل تصویر نے تہلکہ مچا دیا

منفرد فیشن کیلئے مشہور بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولڈ فیشن اسٹائل کیلئے مشہور عرفی کی ایک مبہم تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکے کو ماڈل کو گھٹنوں پر بیٹھ کر انگھوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ و ماڈل کی منگنی کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم یہ افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ڈزنی ہاٹ اسٹار کی جانب سے 14 فروری سے نشر کیے جانے والے ایک پروگرام کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔اس پوسٹر سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفی جلد ایک پروگرام ہوسٹ کرنے والی ہیں، جس کا عنوان ہے، انگیجڑ روکا یا دھوکا؟۔ پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’یہ عشق نہیں آسان بس اتنا سمجھ لیجئیے دھوکے کا خطرہ ہے روکا (منگنی) کر کے جانا ہے‘۔یاد رہے کہ یہ پروگرام 14 فروری سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر کیا جائے گا جس میں عرفی کے ساتھ ہرش گجرال بھی موجود ہوں گے۔ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے غیر روایتی فیشن اور ڈریسنگ سینس کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish