طیارہ حادثہ؛ مسافروں کے درد بھرے آخری پیغامات

جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت پر ایسے دل خراش حقائق سامنے آئے ہیں جس نے ہر دل کو غم زدہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹ ورک پرابلم کے باعث حادثے کے بعد بھی کئی مسافروں کے موبائل میسیجز ان کے اہل خانہ کو اب موصول ہو رہے ہیں۔کسی نے لکھا تھا کہ ’اب اگلے جہاں میں ملاقات ہوگی‘ اور کسی نے لکھا کہ سب کچھ ختم ہونے جا رہا ہے۔ایک مسافر نے اہلیہ کو بھیجے گئے میسیج میں والدین اور بچوں کا خیال رکھنے کی تلقین کی تھی۔طیارے کے پائلٹ اور عملے کے آخری پیغامات بھی دلخراش ہیں۔ اہل خانہ کو ملنے والے موبائل پیغامات میں ہی مسافروں نے بتایا تھا کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا ہے اور طیارہ کسی خرابی کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھا ہے۔گزشتہ روز بھی موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے پیاروں کی تلاش میں بھٹکتے اہل خانہ نے بتایا کہ حادثے سے چند منٹ قبل موبائل پر پیغام موصول ہوا کہ ’’ کیا میں اپنے آخری الفاظ کہہ دوں؟‘‘ لیکن اجل نے مہلت نہ دی۔اہل خانہ نے بتایا، پیغام میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’’کیا مجھے وصیت کردینی چاہیے‘‘ اور اب ہمیں یہ بات کھائے جا رہی ہے وہ آخری بات کیا کہنا چاہ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish