الٹرا میراتھون کا اعزاز برطانوی کھلاڑی جیسمین پیرس کے نام
لندن: برطانوی خاتون جیسمین پیرس ’بارکلے میراتھون‘ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔میراتھون کیلئے فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل ہے، جو ماو¿نٹ ایورسٹ سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔
ریس کے دوران 40 سالہ برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دشوار گزار راستوں اور بعض اوقات بے راہ میدانوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھون کو مقرر وقت میں مکمل کیا۔
جیسمین پیرس کی جانب سے دشوار ترین میراتھون مکمل کرنے پر ہزاروں مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، میراتھون مکمل کرنے کیلئے مقرر 60 گھنٹوں کے دورانیے میں 1989 میں ریس کے ا?غاز سے لیکر اب تک صرف 20 افراد ہی ا?خری پوائنٹ تک پہنچ کر ریس مکمل کر پائے ہیں۔