November 21, 2024

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاو¿س کی تیاری پر کام جاری ہے، نیشنل ڈیٹا ویئر ہاو¿س کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے اور متعلقہ ڈیٹا کو استعمال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر کے پاس ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نادرا اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاوس کی تیاری میں صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، تمام اداروں سے شہریوں کا حاصل کردہ ڈیٹا ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish