پی ٹی آئی اختلافات شدید، قاضی انور اور مشال یوسفزئی پھٹ پڑے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور مشیر برائے وزیر اعلیٰ مشال یوسفزئی پھٹ پڑے۔
قاضی انور کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کےامیدواروں کے ٹکٹ ہولڈرز میں میرا نام نہیں۔
پشاور میں آج نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پارٹی کی ہدایت پر سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں، مخصوص نشست کیس میں مجھ پر تنقید کرنے والوں کے پاس اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔
جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بھونکنے والے لگے رہیں گے۔