November 23, 2024

سائنسدانوں نے گوشت والے چاول اُگا لیے

0

 

جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے چاول کے دانے میں گائے کے خلیات اُگا کر ”بیف رائس“ کی شکل میں ایک پائیدار، اعلیٰ پروٹین والی خوراک ایجاد کی ہے۔سائنس دانوں نے سیل کلچرنگ کے عمل سے ہلکے گلابی رنگ کے یہ چاول تیار کیے، اس ہائبرڈ فوڈ میں معیاری چاول سے زیادہ پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے جب کہ کاربن کا اثر کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے تخلیق کار اسے مستقبل کے گوشت کے متبادل کے طور پر دیکھتے ہیں۔اس انوکھے ہائبرڈ فوڈ کو بنانے کیلئے چاول کے دانوں میں گائے کے پٹھے اور چربی کے اسٹیم سیلز ڈال کر پیٹری ڈش میں اگنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، جس سے اس کے اندر گائے کے گوشت کے خلیے بننے لگے۔چونکہ چاول کے دانے مسام دار ہوتے ہیں اور ان کی اندرونی ساخت اچھی ہوتی ہے، اس لیے خلیے وہاں اسی طرح بڑھ سکتے ہیں جس طرح وہ کسی جانور کے اندر ہوتے ہیں۔ اس صورت میں، مچھلی سے ماخوذ جیلیٹن کی کوٹنگ خلیات کو چاول سے جوڑنے میں مزید مدد کرتی ہے۔اگرچہ گائے کے گوشت کے چاول جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کھانے کی شکل کی طرح لگ سکتے ہیں، لیکن پودوں یا جانوروں کے ڈی این اے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish