November 21, 2024

صدر اور وزیراعظم نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کو ختم ہونا چاہیئے، شاہد خاقان عباسی

0

 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے نیب کا تماشا ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں، نیب کا خوف ہے، صدر اور وزیراعظم نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کو ختم ہو جانا چاہیئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں 11 گواہوں کے بیان ہوچکے ہیں، نیب ترمیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس دوبارہ احتساب عدالت میں واپس آیا ہے، اب سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک ان کیسز پر فیصلے سے روک رکھا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish