سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند
اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرا دیے۔ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کی ہے اور سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کروا دیے۔ترجمان کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاونٹس کی نشاندہی کی ہے، ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔