شیر افضل مروت ایف آئی اے میں طلب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءپی ٹی آئی شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ،ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ونگ اسلام آباد نے شکایت کی انکوائری کیلئے 18مارچ کوصبح 10بجے انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کی درخواست پر شیرافضل مروت کی ٹوئٹ پر طلبی کی گئی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری ہورہی ہے۔