November 21, 2024

رمضان المبارک میں مارکیٹیں رات12بجے تک کھولنے کی اجازت

0

 

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی، جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب بھی کر لیا۔عدالت نے مارکیٹیں رات 12 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے سٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کا بھی نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر مذکورہ ہوٹل مالک کی نشاندہی کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مری مرغی کے ٹرک آتے ہیں، مری مرغی کا گوشت شوارمے میں استعمال ہوتا ہے، اس حوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو متحرک کر دیا ہے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے جبکہ ڈائننگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل رمضان میں ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت بھی دی تھی۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ رمضان میں ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔عدالت کے تحریری حکمنامے کے مطابق بچوں کو سکولوں میں ہفتہ میں ایک پریڈ ماحولیات پڑھانے کا تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکولوں کے سلیبس میں ماحولیات سے متعلق چیزیں شامل کرلیں ہیں، اور آئندہ سماعت پر سلیبس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish