پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال
ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین حکومت میں سینیٹ غیرفعال ہوگیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرگزشتہ روز ریٹائر ہوگئے جس کے بعد 48 نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ریٹائر ہونے والے 52 سینیٹرز میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی بھی شامل ہیں۔ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے منتخب ہونے والے 13، پاکستان پیپلز پارٹی کے 12، پی ٹی آئی کے 8، جمعیت علمائے اسلام (ف)، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو، دو ارکان، بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت سے منتخب 6، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک، ایک سینیٹر شامل ہیں۔